Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2021 09:11am

پاکستان میں کورونا سے مزید 09 افراد چل بسے، 449 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 09 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,547 ہوگئی جبکہ 1,277,160 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ71 ہزار 963 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ41 ہزار 176 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 78 ہزار 643، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 151، بلوچستان میں33 ہزار 338، گلگت بلتستان میں 10ہزار 394 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 495 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 09 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 547 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں05 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 03 اورسندھ میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,949 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7596، خیبرپختونخوا میں 5774، اسلام آباد میں944، بلوچستان میں 357 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 733 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,235 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے517افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 709 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 143 ہزار 023 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments