اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 20 افراد جان سے گئے جبکہ 471 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,538 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,276,711 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید471 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 711 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ71 ہزار 733 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ41 ہزار 051 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 78ہزار577، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار131،بلوچستان میں 33 ہزار 332، گلگت بلتستان میں 10ہزار 394 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 493 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 538 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 13اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوامیں04اورپنجاب میں 03مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,946افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7595، خیبرپختونخوا میں 5769، اسلام آباد میں944، بلوچستان میں 357اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 810 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,233 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصدرہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 493 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 25 ہزار 363 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43ہزار348کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 471 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 101 ہزار 314 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔