اسلام آباد:اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب! آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے، ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے، آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی۔
عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 5, 2021
عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں #استیفیٰ
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز، مافیا اور کارٹلز کیلئے ریلیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے، عمران صاحب!اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دےدیں ،چینی150اور پیٹرول 146روپےعوام کی تضحیک ہے، مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں۔
عمران صاحب ATMs اور مافیا کا نفع اور نقصان کا تدارک کرتے ہوئے عوام کو تکلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے شرم آنی چاہئیے https://t.co/KpCjtQjroN pic.twitter.com/gxsCHihvSz
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 5, 2021
ادھرپاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی، حکومت تیل کی قیمتیں واپس لے۔