اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 11افراد جان سے گئے جبکہ 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,507 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,275,673 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 205 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 788 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 427، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 063، بلوچستان میں 33 ہزار 307، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 491 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 507 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبر پختو نخوامیں 04،04 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں 2اوراسلام آباد میں ایک مریض کوروناوائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,940 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7580، خیبرپختونخوا میں 5761، اسلام آباد میں 943، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 741 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,229 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 340 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 24 ہزار 425 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 148 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 011 ہزار 048 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔