وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعلماء ومشائخ مکمل طورپرتعاون کی یقین دہانی کراچکے ۔ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل ہونا چاہیئے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہیئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کوناموس رسالت کے غلط استعمال کے حوالے سے گلہ ہوتا تھا تو ایک بھی ایسا مقدمہ اب قائم نہیں ہوا ۔
انہوں ںے کہا کہ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ حکومت نے دانشمندی سے مسئلے کا حل نکالا ہے ۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ اس صورتحال میں شہید ہونے والے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ ماورائے قانون کچھ نہیں کیا جائیگا ۔ پاکستان علما کونسل نے 7 نومبر کو مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا ہے۔