دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بار پھرٹی 20کے نمبرون بیٹسمین بن گئے، بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان سے پہلی پوزیشن ہتھیالی۔
آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی، ٹی 20ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانےکے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی 20رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینزٹی20ورلڈ کپ کے 4میچزمیں 198رنزاسکورکرچکے ہیں۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی 20 رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹی 20فارمیٹ میں ٹاپ 10بولرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، پاکستان کےشاہین شاہ آفریدی کا 13واں اور حارث رؤف کا 20واں نمبرہے۔