Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2021 11:26am

‏حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ‏حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکر گزار ہوں، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومت کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔

Read Comments