سعودی عرب کے تبوک ریجن میں ایک ایسا گڑھا پایا جاتا ہے جس کے بارے میں افواہ ہے کہ گڑھے کے اندر ایک خاص مقام پر سونا دفن ہے۔
نجی ویب سائٹ کے سعودی اخبار 24 کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایک سعودی شہری اس گڑھے کے اندر سونا تلاش کرنے کی کوشش میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوا اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
رپورٹ کے مطابق ان شہریوں میں سے ایک شخص سونے کی تلاش میں گڑھے کے کافی اندر داخل ہوگیا اور کھدائی کے دوران ریت کا تودا اس شخص پر گر گیا۔
کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریت تلے دبے شخص کو بڑی مشکل سے نکالا گیا لیکن تب تک وہ شخص ہلاک ہوچکا تھا۔
پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال بھیجوادیا جب کہ اس کے پانچ دوستوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور بعد میں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔