سپریم کورٹ کےحکم پر نسلہ ٹاور مسمار کرنےکےلئے متعلقہ انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں عمارت کو کنٹرولڈ دھماکے سے گرانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کی درخواست کا جائزہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی آصف جا صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں پولیس، ایس بی سی اے، کے ایم سی، این ای ڈی اور ایف ڈبلیو او کے نمائندےشریک ہیں۔
اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ لیا جائے گا کہ بلڈنگ امپلوڈ کی جائے گی یا مینول گرائی جائے گی۔