کالعدم ٹی ایل پی فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی۔معاہدے کے مطابق کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی۔حکومت نے کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی۔حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے۔کالعدم تنظیم فرانسسیگ سفیرکی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے۔معاہدے کے نکات کے مطابق کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی۔
کالعدم تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہو گی۔حکومت نے کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی۔
دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہو گا۔دھرنے کے شرکاءآج رات تک راستہ کھول دیں گے۔شرکاء ایک سے دو روز میں واپس گھروں کو جائیں گے۔
حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی ۔دھرنے کے شرکاءکے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور گارنٹر معاہدے کےلئے کردار ادا کیا۔حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
کالعدم تنظیم فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار#AajNews pic.twitter.com/6JifaiELwS
— Aaj News (@aaj_urdu) October 31, 2021