مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے حقیقت پر مبنی مثبت پاکستانی بیانیے کے فروغ کےلئے ذرائع ابلاغ کے جدید طریقہ کار کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
جمعرات کے روزاسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اہم معاملات پر بہتر رابطہ کاری اور قومی مذاکرات ناگزیر ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے اس امر پر افسوس ظاہر کیا کہ مغربی ممالک گزشتہ20سال سے پاکستان کا منفی چہرہ پیش کررہے ہیں اور اس رویےکے مقابلے کیلئے ہماری کوششیں تسلی بخش نہیں رہیں۔
انہوں نے کہا حقیقت کے برعکس افغان تنازع میں پاکستان کو ایک مسئلے کے طورپر پیش کیا گیا تاہم اب دنیا کو حقیقت کا احساس ہوگیا ہے۔
معید یوسف نے کہا بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی ہمیں باوقار اور جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔