نیویارک:عالمی مالیاتی فڈی(آئی ایم ایف)نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر غریب ممالک کی امداد جاری رکھنے کا مطالبہ کردیا، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ جی 20 غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں مزید چھوٹ دے۔
عالمی وباءکوروناسےنمٹنےکیلئےگروپ20ممالک نے غریب اورکم آمدنی والوں کو قرض واپسی میں ریلیف دیا ہے،یہ سہولت رواں سال دسمبر میں ختم ہورہی ہے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سہولت میں مزید توسیعی کی جائے تاکہ غریب ممالک کو کورونا سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
عالمی وبا ءکورونا کے آغاز پر گروپ 20ممالک نے پاکستان سمیت غریب اور کم آمدنی والے 73 ملکوں کو قرض واپسی میں چھوٹ دی تھی ،کورونا کا امدادی پروگرام گذشتہ سال ختم ہونا تھا لیکن اسے 2021کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔