Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2021 09:36pm

'ڈی جی آئی ایس آئی کی نوٹیفکیشن میں تاخیر اوراب اجراء سب فیس سیونگ ہے'

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی نوٹیفکیشن میں تاخیر اوراب اجراء سب فیس سیونگ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کےپی کے میں بلدیاتی الیکشن کاشیڈول جاری کردیاہے۔اس بارے پی ڈی ایم جماعتوں سے میری مشاورت ہوئی ہے ۔الیکشن کمیشن کے اقدام پر ردعمل دینا چاہتے ہیں۔

فضل الرحمان نےکہا کہ جو حکومت خود دھاندلی کی پیدوار ہو اس کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں ۔ تمام پی ڈی ایم جماعتوں کے پاس بظاہر بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا راستہ بچتا نظر نہیں آرہا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی نوٹیفکیشن میں تاخیر اور اب اجراء سب فیس سیونگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم عوام کی شراکت کے ساتھ سڑکوں پر ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کالعدم ٹی ایل پی کا جمہوری حق ہے وہ اپنا احتجاج کریں۔ٹی ایل پی پر انتہائی ظالمانہ تشدد کیا۔خود پی ٹی آئی 126 دن تک احتجاج کرتے رہے اور ان کو اجازت نہیں ۔جب ٹی ایل پی کامظاہرہ نوازشریف کےخلاف تھااس وقت سب ٹھیک تھا۔اگر وہ جائزنا جائزاتنادیکھتے ہیں توعمران خان جو خود ہٹ جانا چاہیئے۔یہ خود ناجائز ہیں ۔اسلام آباد تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ بلوچستان میں خود حکمران جماعت اپوزیشن کے پاس آئی یہ حادثہ تھا۔

Read Comments