پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس نے بدھ (27 اکتوبر 2021) نے اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔
وقار یونس نے بھارت بمقابلہ پاکستان T20 ورلڈ کپ 2021 کے میچ کے دوران "ہندوؤں کے سامنے رضوان کی خصوصی نماز" کے بیان پر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا۔
وقار کا کہنا تھا کہ، 'اس وقت کی جذبات میں میں نے ایسی بات کہہ دی جس کا مطلب ہرگز وہ نہیں تھا، جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، یہ ہرگز مقصد نہیں تھا، یہ ایک حقیقی غلطی تھی۔ کھیل نسل، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: نعمان نیاز سے تلخ کلامی، شعیب اختر لائیو شو میں PTV سے مستعفی
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سے بات کرتے ہوئے وقار نے کہا تھا کہ بابر اور رضوان نے جس انداز میں بیٹنگ کی، اسٹرائیک روٹیشن، ان کے چہروں پر تاثرات، یہ حیرت انگیز تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ’سب سے اچھی بات، رضوان نے جو کیا، ماشااللہ، اس نے ہندوؤں کے درمیان گراؤنڈ میں نماز پڑھی، یہ واقعی میرے لیے بہت خاص بات تھی۔'
وقار یونس کے تبصرے سے کئی کرکٹرز، مبصرین اور شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا اور تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی۔