Aaj Logo

شائع 24 اکتوبر 2021 12:31pm

پاکستانی کھلاڑی کبھی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، ویرات کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی وقت میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا ماضی کے ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا ، انہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس میچ کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے لیکن ہمیں صرف کرکٹ پر توجہ دینی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔

Read Comments