مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پی ڈی ایم کی کال پر مسلم لیگ نون نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں ۔
مظاہرے سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی بنیادی ضرورتوں کی ذمہ داری میں ناکام ہوچی ہے، وزیراعظم عمران خان خان استعفٰی دیں۔
مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے ہیں ۔
لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی قیادت میں جین مندر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے عوام کو ریلیف میں ناکامی پر وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
بہاولپور،چنیوٹ،شیخوپورہ، خوشاب، وہاڑی، سرگودھا، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، شرکا نے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حکومت سے بجلی اور پٹرول سمیت اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔
ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ادھر ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے سفید پوشی کا بھرم بھی نہ رہنے دیا ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پرحکومت کی بے بسی اور بے حسی پرعوام خفا ہے ۔
مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔
مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آلو، ٹماٹر، گھی سمیت 29 اشیائے خوردونوش مہنگی ہوگئی ہیں ، اب مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی۔
مہنگائی کے طوفان نے سفید پوشی کر بھرم توڑ دیا، بے قابو مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ غریب عوام کی نیندیں اڑاتی مہنگائی کا گراف 15فیصد تک کے ہندسے کوچھو رہا ۔ ایسے میں بے بس عوام پیٹرول ، آٹا ، چینی کی ہوشربا قیمتیں سفید پوش کے پسینے چڑھا رہی ہیں ۔