ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف ا ے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نئے ایکشن پلان پربہترعملدرآمد کیا ہے جب کہ پاکستان میں مانیٹرنگ کا نظام بہتر ہوا ہے۔
دوسری جانب ترکی،اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔