پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر پاک بحریہ نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے۔
پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک کر بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔
پاک بحریہ نے تیسری بار دشمن کی سب میرین کا سراغ لگا کر اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا، موجودہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ہمہ وقت چوکنی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔