پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس کل ہوگا جس میں ملک میں پٹرول،بجلی، گیس کی بڑھتی قیمتوں کے عوام پراثرات پربات ہوگی۔نومبر اوردسمبر میں پی ڈی ایم جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں کل تین بجے مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس چھ نکاتی ایجنڈے پرہوگا۔ملک میں مہنگائی اورافراط زرکی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں ملک میں پٹرول، بجلی، گیس کی بڑہتی قیمتوں کے عوام پر اثرات پر بات ہوگی۔انتخابی اصلاحات بالخصوص الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملہ پرلائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔نیب آرڈیننس پر بھی غور کیا جائے گا۔ نومبر اور دسمبرمیں پی ڈی ایم جلسوں کے شیڈول کوحتمی شکل دی جائے گی۔
موسم سرما میں کاروان مارچ کے شیڈول پر تبادلہ خیال ہوگا۔