Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2021 11:15am

پاکستان میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز میں زمین کی فراہمی، بجلی اور گیس کے کنکشن کی دستیابی اور ٹیکس مراعات دینے کے حوالے سے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اسپیشنل اکنامک زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے حوالےسےاجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو خصوصی اقتصادی زونز میں زمین کی فراہمی، بجلی اور گیس کے کنکشن کی دستیابی اور ٹیکس مراعات دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اقتصادی زونز کو جلد فعال کیا جاسکے۔

اجلاس میں چینی سفیر نونگ رونگ، وفاقی وزراء،مشیر تجارت اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

Read Comments