اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے کے دوران مزید 18 افراد جان سے گئے جبکہ 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,152 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,259,648 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 167 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 442 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 76 ہزار 048، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار201، بلوچستان میں 33 ہزار 083، گلگت بلتستان میں 10ہزار 353 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 354 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 152 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 07 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اور خیبر پختو نخوامیں 05،05اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,792 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7502، خیبرپختونخوا میں 5650، اسلام آباد میں933، بلوچستان میں 350 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 739 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ41 ہزار 754 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,280 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.61 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,180 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 89 ہزار 742 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 476 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 689 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 953 ہزار497 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔