دنیا بھر میں انٹرنیٹ فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی زیر سمندر کیبل کے ایک حصے میں سنگین خرابی پیدا ہوگئی ہے۔
چالیس ٹیرا بائیٹ کی اہم ترین کیبل متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرا کے قریب خراب ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی، جبکہ دیگر کئی ممالک کے انٹرنیٹ صارفین بھی سست انٹرنیٹ کی شکایت کر رہے ہیں۔
پچس ہزار کلومیٹر طویل 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں، اسی لیے اس صورتحال میں انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔
تاہم ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی ٹھیک ہونے تک کئی ممالک میں سست انٹرنیٹ رفتار کی شکایت برقرار رہے گی۔