اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے خبردارکیا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرنے سے پہلے افغانستان اورخطے کے حالات کو مدنظر رکھے، غلط فیصلے سے پی ڈی ایم اپنا نقصان کرلے گی ۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں 5منٹ کی پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق کے وزیراعظم نے فیصل مسجد تدفین کی ہدایت کی تاہم اہلخانہ نے ایچ ایٹ کا کہا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کو خبردارکرتےہوئے کاکہ پی ڈی ایم فیصلہ افغانستان ،خطےاورعالمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کریں کیونکہ غلط فیصلے کا نقصان انکا اپنا ہی ہوگا۔
ڈالرذخیرہ کرنے کے سوال پر وزیرداخلہ نے ڈالرذخیرہ اندوزوں کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ47 افراد کیخلاف مقدمہ اور88 گرفتار کئے ہیں ، 5بڑی کمپنیوں کی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
سول ملٹری تعلقات کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھاکہ تعلقات پرمتعلقہ وزراء ہی درست جواب دے سکتے تاہم سب معاملات ٹھیک ہیں اورتقرری تبادلے معمول کے ہیں۔