Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2021 11:00am

خودکشی کیلئے نویں منزل سے کودنے والا شخص معجزاتی طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

امریکی ریاست نیوجرسی میں خودکشی کے ارادے سے نویں منزل سے کودنے والا شخص معجزاتی طور پر بچ گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

خود کشی کے اس حیران کن واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ فوٹیج عمارت میں لگے کیمروں میں محفوظ ہوگئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 20 منٹ پر نیوجرسی ریاست میں ایک شخص عمارت کی نویں منزل سے کود گیا مگر خوش قسمتی سے وہ نیچے سڑک پر کھڑی "بی ایم ڈبلیو" پر آ گرا۔

ڈیلی میل کے مطابق 31 سالہ ایک نوجوان نے جرسی سٹی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگائی۔ یہ ایک خالی عمارت ہے۔ وہ کودنے کے بعد ایک کار پر گر کر زخمی ہوا۔ خون کے اس چہرے اور جسم پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے وہاں راہ گیروں سے پوچھا کہ یہاں کیا ہوا؟

خود کشی کے اس واقعے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اس کی شیشے کی چھت چور ہوگئی۔ نوجوان کے گرنے کی آواز سن کر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ کچھ لوگ اس واقعے کو دیکھنے کے لیے سڑک کی طرف دوڑے۔

خود کشی کرنے والے نوجوان نے ماسک لگا کر چھلانگ لگائی تھی۔ جب وہ کار پرگرا ماسک ایک طرف اس کے کان کے ساتھ لٹک رہا تھا۔

کچھ راہ گیر اس کے پاس آئے اور اسے سڑک کے کنارے بٹھانے اور اس کی مدد کی کوشش کی تو وہ چلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ’مجھے اکیلا چھوڑ دو مجھے مرنے دو‘۔

وہیں سے ایک راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

Read Comments