Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2021 02:21pm

بھارت کیخلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے، حسن علی

لاہور:پاکستان ٹی 20ورلڈکپ اسکواڈکے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جیت کے ساتھ میگا ایونٹ کا آغاز کریں گے۔

قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی کی ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچز بہت اہم ہیں، دونوں میچز کیلئے خاص پلانگ کریں گے آسان نہیں لیں گے، بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے، ہر میچ کا دباؤ ہوتا ہے ایسا نہیں ہے کہ دباؤ نہیں ہوتا پروفیشنل ہیں دباؤ سے نکلنا جانتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سلو پچز ہوتی ہیں لو اسکورنگ میچز ہوں گے،170 تک اسکور وننگ اسکور بن جاتا ہے میرا رول سادہ سا ہے کہ رنز روکنے اور وکٹیں لینا ہے۔

قومی کرکٹر حسن علی کا مزیدکہنا تھا کہ ورنن فلینڈر سے ملاقات ہوئی ہے وہ ایک اچھے بولر ہیں، میگا ایونٹ سے پہلےنجمنٹ تبدیلی نہیں ہونی چاہیئے تھی وقار یونس کو ہونا چاہیئے تھا، مینجمنٹ کی تبدیلی ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن میں نے وقار یونس سے بہت سیکھا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم 100 فیصد دیں گے ریزلٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن پوری کوشش کریں گے ،مجھے یقین ہے کہ ہم اچھا کھیل کر ٹرافی جیتیں گے،میں نے جیت کا دعوی نہیں کیا لیکن ہم پوری کوشش کر کے ٹرافی جیتیں گے۔

قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں اس وقت کرکٹ کھیل کر سب کنڈیشنز کے عادی ہو چکے ہیں، میں کبھی فٹنس ٹیسٹ میں فیل نہیں ہوا فاسٹ بولرز کی فٹنس پر سوالیہ نشان نہیں ہے،ابھی ہمارے پاس وقت ہے کوشش ہو گی کہ جہاں کام کی ضرورت ہے کریں گے۔

حسن علی نے مزید کہا کہ تاخیر یا تبدیلیوں کی وجہ سے فرق نہیں پڑے گا ،سینئرز کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے اور یہ بہت اچھا ہے کہ ہمارے 3 4 بڑے سنییر کھلاڑی ہیں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بولنگ میں لیڈ کروں

قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود کے بارے میں افسوس ہوا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ان فٹ ہو گئے، ڈراپ ہونے والوں سے کہوں گا وہ ہمت نہ ہاریں جلد ان کا کم بیک ہو گا خود کو مضبوط رکھیں۔

قومی ٹیم کرکٹر حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا ،وہ محسن پاکستان ہیں ان کی وجہ سے پاکستان مضبوط ہوا ۔

Read Comments