اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 افراد جان سے گئے جبکہ 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,058 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,256,233 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 233 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 155 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 040 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 75 ہزار 358، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 983، بلوچستان میں 33 ہزار 040، گلگت بلتستان میں 10ہزار 341 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 316 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 058 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 13 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 10 اورسندھ میں 03 مریض کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,757 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7474، خیبرپختونخوا میں 5623، اسلام آباد میں930، بلوچستان میں 349 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 739 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 43 ہزار 648 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,761 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,633 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 84 ہزار527 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 619 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 912 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 782 ہزار491 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 604 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 431مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔