پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے الزام عائد کیا ہےکہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کےلئے لاڈلے کو چیئرمین نیب برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کرتےہوئےشازیہ مری نے کہا کہ حکومت عہدیدار خطوط اورآرڈیننس تک میں غلطیاں کرتے رہتے ہیں۔ نیب آرڈیننس کی شق نمبر6میں واضح لکھا ہے کہ اپوزیشن لیڈرسے مشاورت ضروری ہے۔ اپنے چہیتے اورلاڈلے چیئرمین کودوبارہ لگاناچاہتے ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہاجسٹس باقر نے واضح لکھاتھا نیب کوسیاسی انجینئرنگ کےلئے استعمال کیاجاتا ہے۔ خورشیدشاہ کودوبرس ہوگئے، ان پرکچھ بھی ثابت نہ ہوسکا۔
شازیہ مری نے کہایہ شخص عوام کے ووٹوں سے نہیں آیا۔جنہوں نے اسےووٹ دیے وہ بھی پریشان ہیں۔دہشتگردوں سے بات کرنےکو تیار ہیں اپوزیشن سےبات نہیں کرسکتا۔