اسلام آباد: اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔
مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کااجلاس بلانےکیلئےریکوزیشن جمع کروادی گئی،ریکوزیشن پر 156 اراکین کے دستخط ہیں۔
ریکوزیشن پر اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی کااجلاس 14 دن میں بلانے کے پابند ہیں ۔
ریکوزیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس پر بحث کیلئے فوری اجلاس بلایا جائے،اپوزیشن سےنیب چیئرمین کی تقرری پرمشاورت نہیں کی جارہی،مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے غیر ضروری تاخیرہورہی ہے، مشاورت نہ ہونا غیر آئینی عمل ہے۔