کوئٹہ :بلوچستان کابینہ کے ناراض 3 وزراء، 2 مشیروں اور 4پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے دے دیئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیلئےمشکلات بڑھنے لگیں، صوبائی کابینہ کے 3 وزراء، 4 مشیر اور 2 پارلیمانی سیکرٹریز مستعفی ہوگئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین اسمبلی استعفے دینے کیلئے گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو جمع کرا دیئے۔
استعفیٰ دینے والوں میں صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران، میر اسد بلوچ اور ظہور بلیدی شامل ہیں جبکہ مشیر حاجی محمد خان لہڑی اور اکبر آسکانی نے بھی استعفے دے دیئے۔
اس کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹریز، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند، ماجیں شیران اور لالہ رشید بلوچ بھی مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔