Aaj Logo

شائع 05 اکتوبر 2021 02:31pm

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس میں تصادم

اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش ہے۔

آج نیوز کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد شیلنگ بھی کی گئی۔ پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے پی ایم سی کے اطراف روڈ بھی بلاک کیا۔ پولیس اور ڈاکٹرز نے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف ڈٹ گئے ہیں، این ایل ای کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی۔

نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے خلاف ملک بھر سے ڈاکٹرز اسلام آباد میں میڈیکل کمیشن کے باہر پہنچ گئے، این ایل ای امتحان اور پی ایم سی کے صدر کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چار ماہ سے احتجاج کے باوجو دشنوائی نہ ہوئی ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو میڈیکل کمیشن کی تالہ بندی کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے ینگ ڈاکٹرز کیلئے نیشنل لائسنسنگ امتحان شروع کیا تھا ، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔

گزشتہ ماہ لاہور میں نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

Read Comments