لاہور کے بعد نارووال میں بھی مسلم لیگ (ن)کے صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف کو کورونا ویکسین لگانے کا جعلی اندراج کر لیا گیا،محکمہ صحت نے معاملے کو سازش قرار دے دیا، نادرا نے پورٹل سے جعلی اندراج حذف کر دیا۔
لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان میں جعلی کورونا ویکسین کی انٹریز نے محکمہ صحت کے حکام کو چکرا دیا۔
3 اکتوبر کو نارووال کے پبلک سکول میں قائم ویکسی نیشن سینٹر سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کین سائنو کی سنگل ڈوز ویکیسن لگانے کا اندراج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 22 ستمبر کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بھی نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی تھی جس کے مطابق انہیں سائینو ویک کی ڈوز لگائی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جعلی انٹری کا اندراج کرنے والوں کخلاھف ایکشن لیا جارہا ہے، کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹریز پاکستان کخلاٹف سازش ہیں۔
نادرا نے نواز شریف کے نام پر ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کو پورٹل سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔