وفاقی وزیر مذہبی اور اقلیتی امور نورالحق قادری نے عازمین حج و عمر کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج اور عمرے کے اخراجات میں اضافہ نہیں کرے گی۔
پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے حج و عمرہ کا مقدس فریضہ بھی متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال لوگوں کو حج اور عمرہ کرنے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی صورتحال اب قابو میں ہے۔حکومت اس معاملے پر سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔