کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیا، سب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ کیا ،وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک بحریہ ڈاک یارڈ کا دورہ کیاجہاں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے شیخ رشید کا استقبال کیا۔
وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی آپریشنل طاقت اور نیول آپریشن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
شیخ رشید احمد کوسب میرین حمزہ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا،انوپں نے سب میرین کے مختلف حصے دیکھے،نیول افسران سے آپریشنز سے متعلق تفصیلات لیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔
شیخ رشید احمد نے جنگ ہو یاامن دونوں صورتوں میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔