Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2021 05:56pm

عمرشریف کے انتقال پر موجودہ و سابق قومی کرکٹرز کا دکھ کا اظہار

عمرشریف کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں نے بھی دکھ کا اظہار کردیا۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں لکھاہمیشہ انکی کامیڈی کوانجوائے کیا۔سب کو ہنسانے والا، سب کو رلا گیا۔

شاہدآفریدی نے عمرشریف کی بے پناہ خدمات کو سراہا۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کیا عمرشریف نے ہمیں بہت ہنسایا۔ ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نےٹوئٹر پرلکھا کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ہمیں چھوڑ گئے۔

سابق کپتان سرفرازاحمد نےٹوئٹ کیاکہ اللہ آخرت میں آسانیاں پیدا کرے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹرپرافسوس کا اظہار کیااور لکھااللہ عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔

محمد رضوان نے عمرشریف کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا۔

دیگر کھلاڑیوں، پی سی بی چیئرمین رمیز راج اورکھیلوں سے جڑی شخصیات نے بھی عمر شریف کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

Read Comments