ٹانک:وزیرِ اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتارسست ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے،کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے600کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن پرکام کا آغاز2013میں شروع ہواتھا،سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی سےمنصوبہ تاخیرکاشکارہوا،منصوبےپرتیزی سےکام مکمل کیا گیا،یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کامنصوبہ ہے۔
وزیراعظم نے مزیدکہا کہ سی پیک منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے،پرانی ٹرانسمیشن لائنزپرلائن لاسز بہت زیادہ ہیں،ماضی میں ٹرانسمیشن لائنزپرتوجہ نہیں دی گئی،نئی ٹرانسمیشن لائنزسےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ صنعتوں کےفروغ کےبغیرمعاشی حالات بہترنہیں ہوسکتے،آمدن بڑھے گی تو قرضےواپس کرسکیں گے،سی پیک کی رفتارمزید تیز کریں گے،کورونا کی وجہ سےکئی مسائل کاسامنا کرنا پڑا،کورونا سےسپلائی چین متاثر، قیمتوں میں اضافہ ہوا۔