Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2021 06:48pm

نجلاء بودن تیونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد

تیونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلاء بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دے دی۔

صدر قیس نے 63 سالہ نجلاء بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔

نجلاء بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

اس وقت نجلاء ورلڈ بینک کے تعاون سےوزارت تعلیم میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کےایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔وہ اسی وزارت میں تحقیق کےمعیار کوبہتربنانے کے شعبے (QEC) کی نگران بھی ہیں۔

Read Comments