کراچی والوں بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئی، آج بھی شہر میں بارش کی پیگوجئی کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 2اکتوبر تک مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کر دی، آج سے 2 اکتوبر تک بادل خوب برسیں گے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیاہے کہ مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت ہی شہر میں آج سے 2 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہوں گی،شہری کہتے ہیں انتظامیہ کی جانب سےانتظامات نہ کبھی ہوئے ہیں نہ کبھی ہوں گے۔
موسلادھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے یونہی جاری رہے گا، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بھی متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے احکام جاری کردئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔