Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2021 09:41am

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

Welcome

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےاستعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے جس کے باعث مستعفی ہوئے جبکہ چیف ایگزیکٹو کے کچھ اختیارات چیئرمین پی سی بی کو منتقل ہوں گے ۔

آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

Read Comments