Aaj Logo

شائع 29 ستمبر 2021 01:11am

پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی ، پی سی بی ڈائریکٹر بابر حمید غائب

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کے معاملے پر انکوائری کے مرکزی کردار پی سی بی ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید منظر سے غائب ہو گئے۔

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے کے معاملے پر انکوائری شروع ہوتے ہی پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید ابتدائی طور پر چند روز کی رخصت پر گئے لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ڈی آر ایس نہ ہونے پر انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

سیریز کی پروڈکشن کی ذمہ داری پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید کے پاس تھی اور وہ معاملے کی سنگینی کے باعث منظر سے غائب ہو گئے ہیں۔

Read Comments