وفاقی وزیرِ صنعت وتجارت مخدوم خسروبختیار کہتے ہیں حکومت ملک میں اقتصادی ترقی کے فروغ کےلئے آئی ایم ایف سے روابط بڑھانے کےلئے پرعزم ہے۔
پاکستان کےلئےآئی ایم ایف کی سبکدوش ہونےوالی نمائندہ ٹیریساسینچیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کےلئے آئی ایم ایف کے نئے نمائندے ایسٹھر پیریز روئیز کی تقرری کاخیرمقدم کیا۔
وفاقی وزیر نے پاکستان میں مالی صورتحال سے متعلق مسائل کے حل کےلئے طویل مدت اور قابل عمل اقتصادی پلان کیلئے حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔