وزیراعظم عمران خان کے اقوامِ متحدہ میں سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن کے متعلق بیان نے ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی.
جمعےکےروز اقوامِ متحدہ میں کی جانےوالی تقریر میں عمران خان نے کسی خبر کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رونلڈ ریگن نے مجاہدین کو وائٹ ہاؤس بلاکر ان کو امریکا کے بانیوں کے مساوی قرار دیا تھا.
وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہرمشوانی نے رونلڈ ریگن کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں ایڈٹنگ کی گئی تھی. تاہم ٹوئٹر صارفین نے اصل ویڈیو نکال کر یہ بات واضح کی کہ ویڈیو میں رونلڈ ریگن نے افغان مجاہدین کو نہیں بلکہ نِکاراگووم جنگجؤں کو امریکی بانیوں کے مساوی قراردیا تھا.
بعد ازان اظہر نے اپنی پچھلی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے بغیر ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے معذرت کی.
انہوں نے مزید کہا اصلی ویڈیو پوسٹ کردی لیکن اس سے ویڈیو کا سیاق و سباق نہیں بدلتا.
معروف صحافی غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے بیان کو عالمی فورم پر بڑی شرمندگی قرار دیتے ہوئے تقریر لکھنے والے کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا.
انہوں نے مزید کہا رونلڈ ریگن نے کبھی مجاہدین کا موازنہ امریکا کے بانیوں سے نہیں کیا. یہ جعلی خبر ہے، وزیراعظم نے جعلی خبر کا حوالہ دیا.
ایک اور صحافی سید علی حیدر نے کہا وزیراعظم کے طالبان کے متعلق بیان کے بعد حکومت کی سوشل میڈیا مشینری رونلڈ ریگن کی ویڈیو کی ہر ممکن ڈاکٹری کررہی تاکہ وزیراعظم کر صحیح ثابت کرسکے.