اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں کچی آبادیوں کے مسائل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالتی معاون عمرگیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کچی آبادی سرکاری زمین پرغریب لوگوں کی آبادی کو کہا جاتا ہے، نجی زمین اور سرکاری زمین کا معاملہ اس حساب سے مختلف ہے، ملک کی شہری آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ کچی آبادیوں میں رہتا ہے، عدالت کو کچی آبادیوں اور ان کے مکینوں کے بارے میں حساس رویہ اپناناچاہیئے۔
رپورٹ کے ساتھ کچی آبادیوں سے متعلقہ قانونی اور پالیسی دستاویزات بھی منسلک کی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو فرانس کالونی پل دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔