اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید 50 اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 27,482 ہوگئی جبکہ کورونا کے 2,233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1,234,828 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,233 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 34 ہزار 828 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 858 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 26 ہزار 639 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 72 ہزار 498، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 764، بلوچستان میں 32 ہزار 828، گلگت بلتستان میں 10ہزار 286 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 955 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 482 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 24 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 17، سندھ میں 06، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کاانتقال ہوا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,514 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7316، خیبرپختونخوا میں 5480، اسلام آباد میں909، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 184اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 734ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 60 ہزار 952 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 4,409 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد رہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,789 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 46 ہزار 394 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 788 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2233 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 102 ہزار 117 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔