Aaj Logo

شائع 23 ستمبر 2021 09:19pm

دنیا بھر میں ارب پتی لوگوں کی تعداد میں اضافہ

کووڈ-19 نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کی صورتحال بدترین کی وہیں اس بحران نے امیروں کو خوب فائدہ پہنچایا۔ ارب پتیوں کی دولت میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب دنیا میں ارب پتیوں کی تعداد تین ہزارسے زائد ہوئی ہے۔

ویلتھ ایکس کی جانب سے کی جانے تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد 13.4 فیصد بڑھی ہے۔

ان تمام ارب پتیوں کی مجموعی دولت 10ہزار ارب ڈالرز تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی وباء نے ارب پتی لوگوں کےلئے لاٹری کا کام کیا ہے۔ اہم شعبوں میں منافع کما کرکئی نوجوان بھی ارب پتی لوگوں کی فہرست میں آگئے۔

تاہم اس وباء نے تمام ارب پتی لوگوں کی تجوریوں کو نہیں بھرا۔ وہ لوگ جو ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ تھے ان پر قسمت کی دیوی زیادہ مہربان رہی۔

2020 میں دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی شمالی امریکا میں شمار کیے گئے۔ جو 2019 کی نسبت 17.5 فیصد زیادہ تھے۔

شمالی امریکا کے 980 ارب پتی دنیا کے ارب پتی لوگوں کا 30.6فیصد ہیں۔2020 میں امریکا سرِفہرست ارب پتی ملک تھا۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیابھر میں مزدوروں کو وباء کے دوران اجرت کی مد میں 3ہزار 700ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

Read Comments