ڈیرہ اسماعیل خان:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے بڑے مافیابیٹھے ہیں اور یہ قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے،ریاست مدینہ کی بات سوچ سمجھ کرتا ہوں،ہم دین پر نہیں چلتے اسی لئے حالات برے ہیں،بڑی قوم بننے کیلئے ہمیں صادق اور امین بننا پڑے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کنونشن سے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ اسلام کوذاتی مفادات اورووٹ کیلئےاستعمال نہیں کرتا،میں نےپوری دنیااوراسلام کی تاریخ تفصیل سےپڑھی،میں نےسیرت النبیﷺبھی تفصیل سےپڑھی ہے،ریاست مدینہ میرے ایمان کا حصہ ہے، دین کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے ہمارے حالات ابتر ہیں ،اسلام سے پہلے عربوں کی کوئی حیثیت نہیں تھی،چندسالوں میں مسلمانوں نےپوری دنیاپرحکمرانی کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ رسول اللہﷺنےمدیہی میں انصاف کانظام رائج کیا،ریاست مدیہہ میں انسانوں کی کردارسازی کی گئی،ریاست مدینہ کی بات سوچ سمجھ کرتا ہوں،ہم دین پر نہیں چلتے اسی لئے حالات برے ہیں،بڑی قوم بننے کیلئے ہمیں صادق اور امین بننا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں بڑےبڑے مافیابیٹھےہوئےہیں اورمافیاقانون کی حکمرانی نہیں چاہتے،مافیا کہتا ہے ہمیں این آر او دو اور غریب کو پکڑو، مافیا کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے،ماضی کے حکمرانوں نے نظام کو مضبوط نہیں ہونے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کفارکےممالک میں الیکشن میں دھاندل اورچوری نہیں ہوتی ،ہمارےالیکشن کابڑامسئلہ دھاندلی کوروکنا ہوتاہے،لوگوں نےحکومت میں آکربیرون ملک اربوں کی جائیدادبنائی،جوایک رسیدنہیں دےسکتاوہ باہربیٹھ کرتقاریرکرتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی ملک ہوتے ہوئے 40لاکھ ٹن گندم درآمدکی،ریکارڈپیداوارکےباوجودگندم درآمد کرنی پڑتی ہے،آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے،ہم نے اپنی بنیادی تعلیم پر توجہ دینی ہے، بنیادی تعلیم سے بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کی جاسکتی ہے،ہمیں اپنی اجناس کی پیداوارکو بھی بڑھاناہے۔
پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم عمران خان
دوسری جابنب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس کا تعلق اللہ اور اس کی مخلوق کی خدمت سے ہے، پناہ گاہوں کا مقصد معاشی طور پر غریب طبقے کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم کو پناگاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے بنائے گئے جامع منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر3 مرحلوں میں عملدرآمد کیا جائے گا، پناہ گاہوں میں سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی جبکہ پناہ گاہوں کے ساتھ احساس ون ونڈو سینٹر بھی کھولے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کے رش والی پناہ گاہوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس کا تعلق اللہ اور اس کی مخلوق کی خدمت سے ہے،پناہ گاہوں کا مقصد معاشی طور پر غریب طبقے کے لوگوں کے وقار کو مجروح ہونے سے بچانا ہے۔
وزیراعظم نے مثالی پناہ گاہوں کا قیام جلد عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں سے پہلے غریب مزدور سڑکوں پر سونے پر مجبور تھے۔
وزیراعظم کی سعودی عرب کو91ویں قومی دن کےموقع پرمبارکباد
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کو91ویں قومی دن کےموقع پرمبارکباد پیش کی ہے۔
On behalf of my govt& people of Pakistan I congratulate Custodian of the Two Holy Mosques,HM King Salman bin Abdulaziz;HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman;& brotherly people of Saudi Arabia on Kingdom's 91st National Day.We wish them continued progress under the visionary ldrshp
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنی حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے سعودی فرماںرواں،ولی عہد اور عوام کومبارکباد پیش کرتا ہواور سعودی عرب کومدبرانہ قیادت کےزیر سایہ ترقی کرتادیکھنا چاہتےہیں۔