Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2021 12:24pm

کرپٹ نظام سےمستفید ہونے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے،کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں۔

اسلام آبادمیں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں مختلف چیلنجز کاسامنا ہے،ہم نے تمام اہداف کو مکمل کرنا ہوگا،ٹیم کرکٹ کی ہو یاکابینہ کی پرنسپلز سیٹ کرنےہوتےہیں،حکومت میں ہوتےہوئےضروری ہےکہ ہم اپنی کارکردگی کاجائزہ لیتےرہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے اس ملک کو بہت صلاحیتوں سےنوازا ہے،مسلسل جدوجہد کرنےوالا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے، زندگی میں جیت ہویا ہار،ہمیشہ اپنی کارکردگی کاجائزہ لیتےرہنا چاہیئے،زندگی میں جب تک آپ ہار نہیں مانتےآپ کوکوئی ہرانہیں سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 70کروڑروپےمیں بننےوالااسپتال آج بےشمارمریضوں کا علاج کر رہاہے، شوکت خانم9 ارب روپے سالانہ غریبوں کےمفت علاج پرخرچ کررہاہے،اپنے وزراءسےکہتاہوں انسان اشرف المخلوق ہیں،خودکی صلاحیت کو نظر انداز کرتا ہے، انسان کوخودکی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے،کرکٹ ٹیم میں 2طرح کےکھلاڑی دیکھے،ایک باصلاحیت اوردوسراانتھک محنت کرنےوالا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےلوگوں کو کیامسئلہ ہے ؟ہرالینشب میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہےمگرکوئی تجویزنہیں دیتاکیسےمسئلہ دورکریں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ملک کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے،کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہےہیں،کرپٹ مافیا ہمارا بڑا دشمن ہے، جو کرپٹ نظام سے فائدہ لے رہا ہے،ہمارےسامنے کرپٹ مافیا سے نمٹنےکا چیجنر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم کوروناجیسےمشکل صورتحال سےنکل آئے ،آگے بھی نکل جائیں گے، اپنےوژن پرکبھی سمجھوتانہ کریں، اپنے اہداف سےکبھی پیےھو نہ ہٹیں،انسان کا امتحان ہی مشکل وقت میں ہوتاہے ،مشکل وقت میں انسان کو ثابت قدم رہناہوتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ہر انتخابات متنازع ہوجاتےہیں،1500ووٹ والاسینیٹ الینش بھی متنازع ہو جاتا ہے، امریکا میں انتخابات پراعتراض کیوں نہیں اٹھایاجاتا،کرپٹ سسٹم سےفائدہ اٹھانے والےتبدیلی نہیں چاہتے،تھوڑےسےلوگ ہیں جوسسٹم تبدیل نہیں ہونےدیتے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےسال بقاء کی جنگ لڑنے میں گزرگیا،دوسرےسال کورونا سے مقابلےمیں گزر گیا، اب آگےبڑھنےکاوقت آگیا ہے،حکومت کبھی ترقیاتی فنڈزسےکامیاب نہیں ہوتی ،2سال میں اہداف حاصل کرلئے تو پارٹی مزیدمضبوط ہوگی۔

Read Comments