ساحل سمندر کے قریب جنوبی اٹلی کا شہر "کلابریا" واقع ہے، جس کا کل رقبہ 15,080 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً بیس لاکھ کے قریب ہے۔
"کلابریا" انتظامیہ نے اس شہر کی آبادی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے کے تحت کم سے کم 2 ہزار افراد کو بسانے کیلئے تین سالوں کے دوران 33 ہزار امریکی ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد اس چھوٹے سے شہر کو تیزی سے آباد کرنا ہے جس کیلئے انتظامیہ نے اس شہر میں آباد ہونے والے افراد کے لئے ایک اچھی رقم کا بندوبست کیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے نئے آباد ہونے والوں کو ایک بڑی رقم کی دعوت تو دی جارہی ہے لیکن یہ رقم اسی صورت میں دی جائے گی جب آپ یہاں کوئی چھوٹا ہی صحیح لیکن کاروبار کریں، انتظامیہ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ یہاں رہائش اختیار کرنے والا شخص ملکی معیشت میں اپنا حصہ ملاتا جائے۔
اس شہر میں رہائش اختیار کرنا آسان تو ہے تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کچھ شرائط بھی عائد کی ہیں۔
درخواست گزار کی عمر چالیس سال سے کم ہونا ضروری ہو چالیس سال سے زائد افراد کی درخواست ناقابل قبول ہے، وہ خوش نصیب شخص جس کی درخواست منظور کرلی جائے گی اس کو 90 روز کے دوران کلابریا منتقل ہونا ہوگا۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رہائش اختیار کرنے والے افراد کو ماہانہ دو یا تین سالوں تک آٹھ سو سے ایک ہزار یورو تک ادا کیئے جاسکتے ہیں جبکہ کاروبار کی نوعیت کے حساب سے اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، ابتدائی طور پر رہائش حاصل کرنے والے افراد کی تعداد دو ہزار رکھی گئی ہے اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو اس پر مزید کام کیا جاسکتا ہے۔