اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 47 افراد جان سے گئے جبکہ 2,333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,374 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,230,238ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 2,333 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار 267 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار701 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 71 ہزار 784، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 472، بلوچستان میں 32 ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10ہزار 264 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 864 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 47افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 374 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 21اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 18،سندھ میں 06،اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض انتقال کرگیا۔
کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,470افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں7295، خیبرپختونخوا میں 5444، اسلام آباد میں904، بلوچستان میں 344اور گلگت بلتستان میں 182اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 733ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ61 ہزار 947 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,641 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصدرہی ۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,261افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 139کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2333 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 001 ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔