Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2021 01:02pm

”نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بورڈ کیخلاف قانونی کارورائی کیلئے مشورہ کریں گے“

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی کارورائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے، ہمیں جھکانےکی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،یہ غلط فہمی جلد دورکرلیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے سرکاری ٹی وی کوکروڑوں کا نقصان ہوا ، دونوں بورڈز کخلا ف قانونی کارورائی کیلئے وکلاء سےمشورہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانےکی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،یہ غلط فہمی جلد دورکرلیں۔

Read Comments