لاہور:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت کرتےہوئے نجی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کو گرفتارکرلیا، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اظہر محمود بھی کیس میں ملوث نکلے۔
ایف آئی اے لاہور کی اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاونٹ کیس میں نجی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس عاصم سوری کو گرفتار کرلیا گیاہے،عاصم سوری بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کے لئے دباو ڈال رہے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع کےمطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر بینکنک کرائم سرکل اور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اظہر محمود بھی کیس سے جڑے گواہان پر دباؤ ڈالتے رہے۔